بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 13/08/2026 |
دارالافتاء
دوبھائیوں کےدرمیان بہن کےترکہ کی تقسیم
سوال
کیافرماتے ہیں علماےکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری پھوپھی مسماۃ ظرافتہ بی بی بنت ایوب گل جوکہ ایک غیرشادی شدہ عورت تھی فوت ہوچکی ہےمرحومہ کے چاربھائی اور ایک بہن تھی جوکہ اپنے والدمسمی ایوب گل مرحوم کی حیات میں فوت ہوچکی تھی۔جبکہ چاربھائیوں میں سے دو مسمیان گلاب گل وجان گل پسران ایوب گل اپنے والد کے بعداورمسماۃ ظرافتہ بی بی دخترایوب گل کی حیات ہی میں فوت ہوگئے ہیں۔اوردوبھائی مسمیان خان گل اور ہمیش گل پسران ایوب گل زندہ ہیں،جبکہ دومرحومین بھائیوں کی اور ایک مرحومہ بہن کی بنین اوربنات کی شکل میں اولاد موجود ہے۔لہٰذااستدعا ہے کہ مسماۃ ظرافتہ بی بی دختر ایوب گل کاترکہ ازروئےشرع شریف کیسے تقسیم ہوگا؟
جواب
مـــــــ(2)ـــــ(ظرافتہ بی بی)ـــــــــــــــــیت
بھائی (خان گل) بھائی(ہمیش گل)
1 1
بشرط صدق و ثبوت اگر مرحومہ ظرافتہ بی بی کامذکورہ بالاورثا کے علاوہ اور کوئی زنده وارث ذوی الفروض یاعصبات میں سے موجود نہ ہو تو بعدازاداےحقوق متقدمہ علی الارث مرحومہ کےکل مال وجائیداد کودو(2) حصوں میں تقسیم کرکے خان گل اور ہمیش گل میں سے ہرایک كو آدھا آدھاحصہ دیاجائے گا۔جب کہ مرحومہ سے پہلے فوت ہوجانے والے بھائیوں اور بہن کا اس کے میراث میں کوئی حصہ نہیں ۔نیزبھائیوں کی موجودگی میں بھتیجوں اور بھتیجیوں کو بھی کوئی حصہ نہیں ملتا۔
"والعصبة كل من يأخذ ماأبقته أصحاب الفرائض وعندالانفراديحرزجميع المال" (السراجي في الميراث،ترتيب تقسيم التركة،ص9)
"أماالعصبة بنفسه فكل ذكرلاتدخل في نسبته إلى الميت أنثى وهم أربعة أصناف،جزء الميت وأصله وجزءأبيه وجزء جده،الأقرب فالأقرب ،يرجحون بقرب الدرجة،أعني أولاهم بالميراث جزء الميت أي البنون ثم بنوهم وإن سفلوا،ثم أصله أي الأب ثم الجد أي أب الأب وإن علا،ثم جزءأبيه أي الإخوة ثم بنوهم وإن سفلوا الخ"(السراجي في الميراث،ترتيب تقسيم التركة،ص36)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں