بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/10/2026 |
دارالافتاء
قبل از تعمیر بلڈنگ میں دوکان/فلیٹ بک کروانے ، فروخت کرنے اور کرایہ پر دینے کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
1.زیر تعمیر بلڈنگ میں قبل از تعمیر دوکان/ فلیٹ کی بکنگ کرنا شرعا کیسا ہے؟
2. دوکان/ فلیٹ پر قبضہ سے پہلے اسے فروخت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ 3. تعمیر یا قبضہ سے پہلے اسے کرایہ پر دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب
(1) شریعت مطہرہ کی رو سے معدوم چیز کی بیع ممنوع ہے تاہم عقد استصناع جائز ہے ، اس کے جواز کے لئے معقود علیہ(مبیع) کی جنس ، نوع ، صفت ، مقدار کا معلوم ہونا اور اس پر لوگوں کا تعامل ہونا شرط ہے لہذا صورت مسئولہ میں قبل از تعمیر یا زیر تعمیر بلڈنگ میں نقشہ دیکھ کر دوکان/ فلیٹ کی بکنگ کرنا عقد استصناع کے طور پر جائز ہے چنانچہ اگر نقشہ دیکھ کر اس طور پر دوکان/فلیٹ کی تعیین کی جائے کہ بعد میں کسی قسم کے جھگڑے اور تنازع کا سبب نہ بنے ، مثلا:دوکان/فلیٹ نمبر ، منزل ، مربع فٹ ، کمروں کی تعداد ، محل وقوع وغیرہ معلوم ہو جائے، تو ایسی صورت میں دوکان/ فلیٹ کی بکنگ کروانا جائز ہے۔
(2)فلیٹ بک کروانا شرعا عقد استصناع ہے اور عقد استصناع میں جب تک وہ چیز مستصنع(آرڈر دینے والے) کے قبضہ میں نہ آجائے اس میں اس کی ملکیت ثابت نہیں ہوتی اس لئے قبضہ سے پہلے وہ چیز فروخت کرنا شرعا جائز نہیں لہذا جب تک دوکان/ فلیٹ بنانے والا (بلڈر ) دوکان / فلیٹ بک کرانے والے کے قبضہ میں نہ دے دےاس وقت تک بک کرانے والے کے لئے دوکان/فلیٹ کو آگے بیچنا جائز نہیں چاہے قسطیں مکمل ادا کی ہوں یا نہ کی ہوں ۔
(3) چونکہ عقد استصناع میں قبضہ سے پہلے مبیع پر ملکیت ثابت نہیں ہوتی لہذا جب تک فلیٹ / دوکان کا قبضہ نہ مل جائے اسے کرایہ پر نہیں دیا جاسکتا ۔
هو (اي الإستصناع) عقد على مبيع في الذمة شرط فيه العمل۔ (بدائع الصنائع ، فصل واما جوازه ، ج5 ، ص2)
وفي البدائع من شروطه بيان جنس المصنوع ونوعه وقدره وصفته وأن يكون مما فيه تعامل ۔ (رد المحتار ، مطلب فى الاستصناع ، ج5 ، ص223)
حكم الاستصناع فهو ثبوت الملك للمستصنع في العين المبيعة في الذمة وثبوت الملك للصانع في الثمن ملكا غير لازم۔ (بدائع الصنائع، فصل و اماصفة الاستصناع ، ج5 ، ص3)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 903
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 577
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 497
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1201
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 389
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں