بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 13/08/2026 |
دارالافتاء
جائے ملازمت میں قصر کرنا
سوال
میرا تعلق چارسدہ سے ہے اور میں تقریبا پچھلے پانچ سال سے اسلام آباد میں نوکری کررہا ہو ں یہ فاصلہ 200 کلو میٹرسے کچھ زیادہ بنتا ہے میں عموما ہر جمعہ کو گھر جاتا ہوں اور پیر کو واپس دفتر آتا ہوں ان پانچ سالوں میں کبھی 13 دن سے زیادہ قیام نہیں کیا نوکری سے پہلے میں اسلام آباد میں پڑھتا تھا تو اس وقت میرا قیام 14 دن سےاکثر زیادہ ہوتی تھی اور میں پوری نماز پڑھتا تھا ۔پڑھائی پوری ہونے کے بعد میں تقریبا 7-8 مہینے کے لیے اپنے گھر یعنی چارسدہ میں مقیم رہا ۔اسکے بعد نوکری کا سلسلہ شروع ہوا ۔کیا اب میں اسلام آباد میں اکیلے نماز قصر پڑھوں گا یا پوری نماز؟
جواب
اگر کوئی شخص سفر کی نیت سے گھر سے نکلتا ہے تو جب تک وطن اصلی واپس نہ لوٹے یا کسی جگہ میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کرے اس وقت تک مسافر رہے گا اور قصر نماز پڑھے گا تاہم اگر پوری نماز ادا کی تو فریضہ ساقط ہو جائے گا لیکن گناہ گار ہوگا ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر سائل نے پڑھائی پوری ہونے کے بعد اسلام آباد کو مکمل طورپر چھوڑدیا تھا اور وہاں پر رہائش کو ختم کردیا تھا تو اس سے وطن اقامت ختم ہوگئی تھی لہذا نوکری کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد وہاں مسافر شمار ہوگا اور اب قصر نماز ادا کرنا اس پر واجب ہے لیکن اگر پڑھائی ختم ہونے کے بعد اسلام آباد کومکمل چھوڑنے کا عزم نہیں کیا تھا تو نوکری کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد بھی وہ مقیم ہی شمار ہوگا اور پوری نماز پڑھے گا ۔
والقصر واجب عندنا كذا في الخلاصة فإن صلى أربعا وقعد في الثانية قدر التشهد أجزأته والأخريان نافلة ويصير مسيئا لتأخير السلام۔(الفتاوى الهندية كتاب الصلوة ، باب الخامس عشر في صلوة المسافر ج1ص139)
ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر كذا في الهداية۔۔(الفتاوى الهندية كتاب الصلوة ، باب الخامس عشر في صلوة المسافر ج1ص139)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں