بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 13/08/2026 |
دارالافتاء
میعاد مقررہ کے بعدامین کے پاس امانت کے پڑے رہنے کاحکم
سوال
ایک شخص کا اڈہ ہے جس میں وہ مختلف شہروں کو بلٹی پر سامان بھیجتا ہے اور سامان کے مالک کے ساتھ طے ہوتا ہے کہ اس شہر میں چار ماہ تک سامان کو محفوظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاہم اگر چار ماہ میں آپ نے وصول نہ کیا تو پھر میں ذمہ دار نہ ہوں گا ایسی صورت میں اگر کوئی شخص چار ماہ تک سامان وصول نہ کرے اور اڈہ والا دو تین ماہ مزید بھی رکھ لے لیکن پھر بھی مالک نہ آئے تو مجبورا اس کو بیچ دیتے ہیں کیونکہ مزید محفوظ رکھنے پر گودام کا خرچہ بھی آتا ہے اور خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے ، ایسی صورت میں اگر وہ شخص مثلا: دو سال بعد آکر اپنے سامان کا مطالبہ کرے تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس صورت میں طرفین کے لئے عقد و معاہدہ کرتے وقت کیا طے کرنا چاہئے؟
جواب
شرعی نقطہ نظر سے ہر وہ چیز جو کسی کے پاس بطور حفاظت موجود ہو چاہے مالک نے اپنی رضامندی سے بطور امانت اس کے پاس حفاظت کے لئے رکھی ہو یا کسی عقد کے ضمن میں اس کے پاس امانت ہو ، جیسے: عاریت یا اجرت پر لی ہوئی چیز ، یہ اشیاء امانت کے حکم میں داخل ہیں چنانچہ اگر کسی کے پاس کسی شخص نے مقررہ مدت تک امانت رکھوائی ہو اور اس مدت مقررہ تک وہ شخص اپنی امانت و صول کرنے نہ آئے تو ایسی صورت میں اگر امین کو مالک کا پتہ معلوم ہو تو وہ مال اس شخص تک پہنچا دے اور اگر مالک کا پتہ معلوم نہ ہو تو یہ مال تب تک امین کے پاس بطور امانت پڑا رہے گا جب تک مالک خود یا اس کے ورثاء آکر وصول نہ کر لیں لہذا اگر امین کا اس مال کی حفاظت پر کوئی خرچہ آتا ہو تو وہ مالک سے لینے کا حقدار ہوگا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر چار ماہ کی مقررہ مدت تک مالک آکر اپنا مال وصول نہ کرے تو ایسی صورت میں اول تو مالک کو مال کے وصول کرنے سے متعلق مطلع کیا جائے پھر اگر وہ تساہل سے کام لے تو اگر اڈہ والوں کو مالک کا پتہ معلوم ہو تو بہتر یہ ہے کہ مال مالک تک پہنچا دیں اور جو خرچہ آئے وہ مالک سے وصول کریں اور اگر اڈہ والے مال نہ پہنچائیں بلکہ مال اڈہ میں ہی پڑارہے یا مالک کا پتہ معلوم نہ ہو تو ایسی صورت میں یہ مال بطور امانت اڈہ والوں کے پاس پڑا رہے گا چنانچہ وقت مقررہ کے بعد اگر اس مال کی حفاظت پر کوئی اضافی خرچہ آتا ہو تو اڈہ والے مالک سے یا مالک کے بالکل غائب ہونے کی صورت میں اس کے مال سے وہ خرچہ وصول کرنے کے حقدار ہونگے۔
نیز یہ کہ طرفین کے عقد کے وقت اڈہ والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ مالک کا مکمل پتہ معلوم کریں تاکہ مالک کے مال وصول نہ کرنے کی صورت میں مالک تک مال پہنچانے یا مال کے وصول کرنے سے متعلق مالک کو اطلاع دینے میں دشواری نہ ہو ۔
غاب المودع ولا يدري حياته ولا مماته يحفظها أبدا حتى يعلم بموته وورثته كذا في الوجيز للكردري ولا يتصدق بها بخلاف اللقطة۔ (الفتاوى الهندية ، الباب السابع فى رد الوديعة ، ج4 ، ص354)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں