بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 13/08/2026

دارالافتاء

 

اجیر کے عمل کو اجرت بنانا


سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آٹا پیسنے والی چکی میں اگر اجرت آٹے میں سے مقررہویا گندم میں سے مقرر ہو کونسی صورت قفیز الطحان کے زمرے میں آتی ہے؟

جواب

قفیز الطحان اس کو کہتے ہیں کہ اجیر کے عمل کے کچھ حصے کو اس کے لیے اجرت کےطور پر مقرر کیا جائے۔مثلا کسی شخص کو گندم دی جائے کہ اس کو پیس کر آٹا بناؤاور اس آٹے میں سے ایک قفیز تمھاری اجرت ہوگی۔

   صورت مسئولہ کے مطابق اگر اجرت اس گندم سے مقرر کی جائے جس کو ابھی تک پیسا گیا نہ ہو تو یہ بلا شبہ جائز ہے۔لیکن اگر اس آٹے سےاجرت طے کی جائے جو اس گندم سے حاصل ہوگاتو یہ قفیز الطحان ہونے کی وجہ سے ناجائز ہوگا۔

صورۃ قفیز الطحان ان یستاجر رجل من آخر ثورا یطحن بہ الحنطۃ علی ان یکون لصاحبھا قفیز من دقیقھا او یستاجر انسانا لیطحن لھا الحنطۃ  بنصف من الدقیق او ثلثھا او ما اشبھہ ذالک۔(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الاجارہ،الباب الخامس  ،ج4 ص444)

والحیلۃ في ذالک لمن اراد الجواز ان یشترط صاحب الحنطۃ قفیزا من الدقیق الجید،ولم یقل من ھذہ الحنطۃ او یشترط ربع ھذہ الحنطۃ من الدقیق الجید لان الدقیق اذا لم یکن مضافا الی حنطۃ بعینھا یجب فی الذمۃ ـ ـ ـ ـ ـ ـ وفی الخانیۃ: وکذا لو استاجر رجلا یجنی ھذا القطن بعشرۃ امناء من ھذالقطن لا یجوز ولو قال بعشرۃ امناء من القطن ولم یقل من ھذا القطن جاز۔(الفتاوی التا تارخانيه،كتاب الاجاره،ج15 ص114،115)


فتویٰ نمبر : 2769/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں