بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/10/2026 |
دارالافتاء
کلمہ گوشخص کو قتل کرنےسےمتعلق ایک روایت کی تحقیق
سوال
کیایہ واقعہ کسی حدیث میں آیا ہے ؟کہ ایک صحابی نے ایک شخص کوقتل کیااور وہ کلمہ پڑھ رہاتھا،جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کاپتہ چلا توآپ نے اس صحابی سے فرمایا کہ تمھارااستغفار،نمازاور توبہ کچھ بھی قبول نہیں ہوتا۔
جواب
صحیحین(بخاری ومسلم) کی روایت ہے حضرت اسامہ بن زیدرضی اللہ عنھمافرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قبیلہ جھینہ کی طرف ان پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا ،صبح کے وقت ہم نے ان پر حملہ کرکے انہیں شکست دے دی اسی دوران میں نےاور ایک دوسرے انصاری صحابی نے ان کاایک آدمی دیکھا ۔جب ہم نے اسے اپنے قابو میں لیا تواس نے کلمہ پڑھا،کلمہ پڑھنے کے بعد وہ انصاری صحابی(میراساتھی) تواس کے قتل سے رکا ۔البتہ میں نے (یہ سمجھ کر کہ شائد یہ خودکوبچانے کے واسطے یہ کلمہ پڑھ رہاہے)اسے نیزہ مارکر قتل کردیا۔جب واپسی پر نبی کریم ﷺ کواس کے قتل کاپتہ چلا توآپ نے مجھ سے فرمایاکہ اسامہ!تونے کلمہ پڑھنے کے باوجود اسے قتل کیا؟میں نے یہ عرض کیایارسول اللہ وہ خود کوبچانے کی غرض سے کلمہ پڑھ رہاتھاآپ باربار اسی سوال کو دہرارہے تھے یہاں تک کہ (آپ کی اس ڈانٹ کی وجہ سے) میں نے(دل میں)اس بات کی تمنا کی کہ کاش آج سے پہلے میں نے اسلام نہ لایا ہوتا بلکہ آج ہی اسلام قبول کرلیتا(تاکہ اس ڈانٹ کاسامنا نہ کرناپڑتا)
بعض روایات میں یہ بھی اضافہ ہے کہ آپ نے حضرت اسامہ سے فرمایا کہ کیا آپ نے اس کے دل کوچیرا تھا(کہ واقعی وہ خود کوبچانے کے لیے کلمہ پڑھ رہاتھا) پھر انہوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ! میرے لیے اللہ سے مغفرت طلب کریں ،آپ نے فرمایا کہ قیامت کے روز آپ اس کلمہ کے ساتھ کیاکروگے جواس نے پڑھا تھا؟
معجم کبیر کی ایک روایت میں آتاہے کہ ایک شخص نے کسی جنگ میں کسی کلمہ گوآدمی کوقتل کیا جب واپسی پر اس نے رسول اللہ ﷺسےاپنے لیے طلب مغفرت کاکہا توآپ نے جواب میں فرمایا کہ میں آپ کے لیے استغفار نہیں کرتا۔کتب حدیث میں یہ واقعہ اس حد تک مذکور ہے آگے اس کے ساتھ نمازیاتوبہ قبول نہ ہونے کااضافہ ہمیں کسی روایت میں نہیں ملا۔البتہ ابوداؤد شریف میں اس مضمون کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ جوشخص کسی مسلمان کو ظلماً قتل کرے تواللہ تعالی ا س کانفلی اورفرضی کوئی بھی عمل قبول نہیں کرتا۔
"عن أسامة بن زيد رضي الله عنهما، يقول: بعثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى الحرقة، فصبحنا القوم فهزمناهم، ولحقت أنا ورجل من الأنصار رجلا منهم، فلما غشيناه، قال: لا إله إلا الله فكف الأنصاري فطعنته برمحي حتى قتلته، فلما قدمنا بلغ النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:يا أسامة، أقتلته بعد ما قال لا إله إلا الله قلت: كان متعوذا، فما زال يكررها، حتى تمنيت أني لم أكن أسلمت قبل ذلك اليوم"(صحیح البخاری،بَابُ غَزْوَةِ مُؤْتَةَ مِنْ أَرْضِ الشَّأْمِ،144/5)
وفی اللفظ للمسلم"قال يا رسول الله، استغفر لي، قال: وكيف تصنع بلا إله إلا الله إذا جاءت يوم القيامة؟ قال: فجعل لا يزيده على أن يقول: كيف تصنع بلا إله إلا الله إذا جاءت يوم القيامة" (صحیح مسلم،باب تحريم قتل الكافر بعد أن قال: لا إله إلا الله،97/1)
وفی المعجم الکبیر"عن جندب بن سفيان رجل من بجيلة قال : إني لعند رسول الله صلى الله عليه و سلم حين جاءه بشير من سريته ۔۔۔قال : يا رسول الله استغفر لي قال : لا أستغفر لك"(المعجم الکبیر،رقم الحدیث 1723،ج2ص176)
"عن عبادة بن الصامت، أنه سمعه يحدث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، أنه قال:من قتل مؤمنا فاعتبط بقتله، لم يقبل الله منه صرفا، ولا عدلا " (سنن أبي داؤد، بَابٌ فِي تَعْظِيمِ قَتْلِ الْمُؤْمِنِ،103/4)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 902
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1199
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں