بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
قاتل كوپستول كاطريقہ کارسکھلانے والے شخص کاحکم
سوال
میرے ماموں زاد کاکسی اور کے ساتھ زمین پرتنازعہ تھا،وہ ہمارے گھر پستول مانگنے آیا میرے بھائی نے اسے پستول دے دیا،اور میں نے اسے اس کاساراسسٹم سمجھاکر فائرنگ کاطریقہ کارسکھادیا۔پھر فریق مخالف سے لڑائی کی نوبت تو نہیں آئی البتہ اس نے وہاں جاکر ویسے ہوائی فائرنگ کردی وہ فائر ایک گھر میں ایک چھوٹےبچے کولگی جس سے وہ فوت ہوگیا۔اب پوچھنا یہ ہے کہ مجھ پر اس کاکفارہ آتا ہے یاصرف ماموں زاد پر آتا ہے؟اور وہ کفارہ ادا نہیں کرتا تو اس کی وجہ سے میں گناہ گار ہوں گا یانہیں؟
جواب
کسی کی ہوائی فائرنگ سے اگر کوئی شخص مرجائے جبکہ اس نے نہ تواس کے قتل کاارادہ کیا ہو اور نہ ہی اسے نشانہ بنایا ہو تویہ قتل خطا کہلاتا ہے،اورقتل خطا کاحکم یہ ہے کہ اس میں دیت اور کفارہ واجب ہوتا ہے۔قاتل کے علاوہ اگر کوئی شخص کسی درجے میں سبب بناہو اس پر یہ حکم لاگو نہیں ہوتا۔صورت مسؤلہ میں اگراس بات کایقین ہو کہ سائل کے ماموں زاد ہی کی ہوائی فائرنگ سےوہ بچہ فوت ہوچکا ہے تو اس صورت میں صرف اسی پر کفارہ اور دیت واجب ہیں ،سائل پرنہیں،نیز اگر وہ کفارہ یادیت ادا نہیں کرتا تواس سے وہ خود گناہ گار ہوگا سائل نہیں۔
"( و ) الثالث ( خطأ وهو ) نوعان لأنه إما خطأ في ظن الفاعل ك ( أن يرمي شخصا ظنه صيدا أو حربيا ) أو مرتدا ( فإذا هو مسلم أو ) خطأ في نفس الفعل كأن يرمي ( غرضا ) أو صيدا(فأصاب آدميا ) أو رمى غرضا فأصابه ثم رجع عنه أو تجاوز عنه إلى ما وراءه فأصاب رجلا أو قصد رجلا فأصاب غيره۔۔۔( وموجبه ) أي موجب هذا النوع من الفعل وهو الخطأ وما جرى مجراه ( الكفارة والدية على العاقلة ) والإثم دون إثم القتل إذا الكفارة تؤذن بالإثم لترك العزيمة" (الدرالمختار،کتاب الجنایات ،161/10)
"قال صاحب المنار:السبب وھوأقسام،سبب حقيقي وهومايكون طريقاإلى الحكم من غيرأن يضاف إليه وجوب ولاوجود ولايعقل فيه معاني العلل لكن يتخذ بينه وبين الحكم علة لاتضاف إلى السبب كدلالة إنسان على مال إنسان أونفسه ليسرقه أوليقتله"۔وقال الملاجيون في شرحه: فإنهاسبب حقيقي للسرقة والقتل لأنها تفضي إليه من غيرأن تكون موجبة أو موجدة له ولاتأثيرلهافي فعل السرقة أصلالكن تخلل بين الدلالة وبين السرقة علة غير مضافة إلى الدلالة وهوفعل السارق المختار وقصده إذلايلزم أن من دله أحدعلى فعل سوءيفعله المدلول ألبتة بل لعل الله يوفقه على تركه مع دلالة فإن وقع منه السرقةأوالقتل لايضمن الدال شيئالأنه صاحب سبب محض لاصاحب علة" (نورالأنوار،بيان السبب وأقسامه،117/2)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں