بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

غریب سید یا سیدہ کو زکوٰۃ،نذر،صدقہ اورہدیہ دینا


سوال

اگر کوئی شخص سید ہویا سیدہ اورغریب بھی ہوتووہ زکوٰۃ،نذر،صدقہ اورہدیہ قبول کرسکتا ہےیانہیں؟ (2)اوراگر کوئی سید زکوٰۃ،نذر،صدقہ یاہدیہ قبول کرکے اس کو استعمال کرے،تو واپس لوٹانے کی کیا صورت ہوگی؟

جواب

(1)چونکہ رسول اللہﷺ کا خاندان معزز اور قابل تعظیم ہےاس وجہ سے اس کے تقدس اور عظمت کی رعایت ہر وقت ضروری ہے۔ زکوٰۃ اوردیگر صدقاتِ واجبہ کی ادائیگی سےمسلمان کی ذمہ داری فارغ ہوتی ہےاس لیےمعنوی اعتبار سے یہ مال مستعمل متصورہوتاہے،اورچونکہ اس سےباقی مال پاکیزہ ہوتاہےاس لیے زکوٰۃ وغیرہ میل کچیل کی حیثیت رکھتےہیں اس وجہ سےرسول اللہﷺ کے خاندان کو زکوٰۃ دینا ممنوع قرار دیاگیاہے۔حنفیہ کے راجح قول کے مطابق  سادات کے لیے زکوٰۃ اور دوسرے صدقاتِ واجبہ قبول کرنا جائز نہیں اس لیے کہ نبی کریمﷺ کے مبارک خاندان کی عزت واحترام  کے تحفظ کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔جہاں تک صدقاتِ نافلہ ، اورہدیہ کی بات ہے توسادات کےلیےان کالیناجائزہےچنانچہ سادات کی ضروریات کو صدقاتِ نافلہ سے پورا کرناچاہیے۔

(2)اگر کوئی سیدزکوٰۃ کی رقم لے کراس کو استعمال کرے تواس کا حکم یہ ہے کہ یا تواتنی رقم وہ کسی دوسرے فقیر کو دیدےیاخوشی سےاصل مالک کو واپس لوٹادے۔

(و) لا إلى (بني هاشم) (و) لا إلى (مواليهم) (وجازت التطوعات من الصدقات و) غلة (الأوقاف لهم) قال ابن عابدين :قوله ( وجازت التطوعات الخ ) قيد بها ليخرج بقية الواجبة كالنذر والعشر والكفارات وجزاء الصيد.(ردالمحتارمع الدرالمختار،كتاب الزكوة،باب المصرف،مطلب فى الحوائج الأصلية،ج3ص300)

وَهَلْ يَطِيبُ الْمَقْبُوضُ لِلْقَابِضِ ذَكَرَ الْحَلْوَانِيُّ أَنَّهُ لَا رِوَايَةَ فِيهِ ، وَاخْتَلَفُوا فِيهِ ،فَعَلَى قَوْلِ مَنْ لَا يُطَيِّبُ مَاذَا يَصْنَعُ بِهَا قِيلَ: يَتَصَدَّقُ بِهِ ، وَقِيلَ : يَرُدُّهُ عَلَى الْمُعْطِي عَلَى وَجْهِ التَّمْلِيكِ لِيُعِيدَ الْإِيتَاءَ.(العناية ،كتاب الزكوة،باب المصرف، ج2 ص432)


فتویٰ نمبر : 8724/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں