بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
فیصدکے لحاظ سے کمیشن مقررکرنے کی ایک صورت سے متعلق فتویٰ پر اشکال کا جواب
سوال
بندہ نے کمیشن کی ایک صورت کے بارے میں ایک سوال بھیجا تھا کہ دلال کے لیے حاصل شدہ منافع میں سے دس فیصد کمیشن مقرر کرنا جائز ہے کہ نہیں ؟ جس کے جواب میں آپ حضرات نے لکھا جس کاخلاصہ یہ ہے کہ دس فیصد کمیشن مقرر کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ اجرت مجہول ہے ۔آپ حضرات کے فتوے کا نمبر322/297/2629 ہے۔لیکن اس کے برعکس دارالافتاءجامعہ دارالعلوم کراچی والوں نے اس صورت کو جائز قرار دیا ہے ان کے فتوے کی فوٹوکاپی ارسال ہے۔دونوں حضرات کے مؤقف میں ظاہرا تعارض ہے براہِ کرم دلائل کے ساتھ تعارض کو رفع فرماکر بندے کی الجھن دور فرمائیں نوازش ہوگی۔
جواب
عقد اجارہ کے جواز کے لئے جہاں فقہائے کرام نے دیگر شرائط ذکر کی ہیں ان میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ اجرت متعین اور معلوم ہو اس میں کسی قسم کا ایسا ابہام یاجہالت نہ ہو جو مفضی الی النزاع ہو سوال میں ذکر کردہ صورت میں اگرچہ دلال کی اجرت کو منافع میں دس فیصد کمیشن کی صورت میں متعین کردیا گیا ہےلیکن یہ تعیین ایسی نہیں کہ جس سے ابہام رفع ہوجائےکیونکہ ضروری نہیں کے دلال کو مبیع کی اصل قیمت اور منافع کا علم ہو اور جب دلال کے حق میں منافع مجہول ہوں تو اس کی اجرت بھی مجہول اور مبہم رہے گی جو باہم جھگڑے کا سبب بنے گا اسی کو بنیاد بناکر جامعہ عثمانیہ کے دارالافتاءسےصورت مسؤلہ پر عدم جواز کا حکم لگایا گیا ہے۔
عن ابي سعيد الخدري رضی الله تعالی عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہی عن استیجار الاجیر یعنی حتی یبین لہ اجرہ۔(السنن الکبری للبیہقی،باب لاتجوز الاجارۃحتی تکون معلومۃ،ج9،ص 39،حدیث نمبر11855)
وشرطہا کون الاجرۃ والمنفعۃ معلومتین لان جہالتہما تفضی الی المنازعۃ۔ (الدرالمختار،کتاب الاجارۃ،ج 9،ص7)
اجارۃ السمسار والمنادی والحمامی والصکاک وما لایقدر فیہ الوقت ولاالعمل تجوزلما کان للناس بہ حاجۃ،ویطیب الاجرالماخوذ لو قدر اجرالمثل۔(ردالمحتارعلی الدرالمختار،باب الاجارۃالفاسدۃ،ج9،ص64)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں