بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

مسجد میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانا


سوال

اشیاء مسجد یا عوام کی دیکھ بال کیلئے مسجد کے ہال یا برآمدے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

مسجد کے ہال یا برآمدے  میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مقصود  چونکہ اشیاءمسجد اور عوام کی  دیکھ بال ہوتا ہے اس لئے یہ مسجد کے مصالح اور ضروریات میں داخل ہو کر جائز ہے البتہ اسکرین مسجد کے حدود سے باہر لگانی چاہئے  کیونکہ علماء  کرام کی ایک بڑی تعداد   اسکرین کی تصویر کو  تصویر قرار دیتے ہیں ۔

( ويبدأ من غلته بعمارته ) ثم ما هو أقرب لعمارته كإمام مسجد ومدرس مدرسة يعطون بقدر كفايته ۔

قال ابن عابدين :  قوله ( ثم ما هو أقرب لعمارته الخ ) أي فإن انتهت عمارته وفضل من الغلة شيء يبدأ بما هو أقرب للعمارة وهو عمارته المعنوية التي هي قيام شعائره ۔۔۔وأعم للمصلحة كالإمام للمسجد والمدرس للمدرسة يصرف إليهم إلى قدر كفايتهم ثم السراج و البساط كذلك إلى آخر المصالح هذا إذا لم يكن معينا فإن كان الوقف معينا على شيء يصرف إليه بعد عمارة البناء اه ( الدر المختارمع رد المختار،كتاب الوقف ،مطلب يبدأ بعد العمارة بما هو أقرب إليهاج4/ص559)

الضرورات تبیح المحذورات۔(شرح المجلۃ،المادۃ21ص29)


فتویٰ نمبر : 4495/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں