بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
جماعت ثانیہ میں امام ابو یوسف ؒ کا قول
سوال
محلے کے کچھ لوگ مسجد میں دیر سے پہنچے جبکہ پیش امام جماعت کرواچکے تھے انھوں نے دوبارہ جماعت کروادی ،اور کہنے لگے کہ جماعت ثانیہ اس وجہ سے مکروہ ہے تا کہ جماعت کی اہمیت دلوں سے نہ نکل جائے جبکہ ہم تو مصروف تھے اور جماعت کی اہمیت بھی ہمارے دلوں میں موجود ہے اور ویسے بھی امام ابو یوسف ؒ کے نزدیک دوسری جماعت جائز ہے ۔اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ آیا امام ابو یوسف ؒ کے ہا ں دوسری جماعت جا ئز ہے یا نہیں ؟اگر ہے تو کن شرائط کے ساتھ جائز ہے ؟
جواب
جماعت ثانیہ میں امام ابو یوسف ؒ کا اصح قول یہ ہے کہ اگر بغیر اذان واقامت کے دوسری جماعت ہیئت اولیٰ سے ہٹ کر پڑھی جائے تو محلے کی مسجد میں جماعت ثانیہ مکروہ نہ ہوگی اگر چہ مقتدیوں کی تعداد دو سے زیادہ ہو اور اختلاف ہیئت کیلئے یہ بات کافی ہے کہ پہلے جس جگہ جماعت ادا کی گئی تھی اب وہاں سے ہٹ کر جماعت ادا کی جائیں ۔
لہذا اگر عذر یا ضرورت کی بناء پر کبھی نماز باجماعت فوت ہو جائے تو امام ابو یوسف ؒ کے ہاں بغیر اذان واقامت کے ہیئت اولیٰ تبدیل کرکے محلے کی مسجد میں جماعت ثانیہ پڑھائی جا سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اہل محلہ روز مرہ کے اعتبار سے سستی کے شکار ہوکر جماعت ثانیہ کے نماز پڑھنے کی عادت بنائیں کیونکہ جماعت ثانیہ کی عادت بنا نا کراہت سے خالی نہیں ۔
وفي المجتبى ويكره تكرارها في مسجد بأذان وإقامة وعن أبي يوسف إنما يكره تكرارها بقوم كثير أما إذا صلى واحد بواحد واثنين فلا بأس به وعنه لا بأس به مطلقا إذا صلى في غير مقام الإمام وعن محمد إنما يكره تكرارها على سبيل التداعي أما إذا كان خفية في زاوية المسجد لا بأس به۔(البحر الرائق،كتاب الصلوة ،باب الامامة،ج1/ص605)
وعن ابي حنيفة ؒلو کانت الجماعۃ الثانیۃ اکثر من ثلاثۃ یکرہ التکرار والا فلا ۔وعن ابی یوسف اذا لم یکن علی الہیئۃ الاولیٰ لا یکرہ والا یکرہ وھو الصحیح وبالعدول عن المحراب تختلف الہیئۃ ۔(غنیۃ المستملی المعروف بالحلبی الکبیری ،کتاب الصلوۃ،فصل فی احکام المسجد ص530)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں