بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
زمین اور جنگل میں زکوۃ اور عشر کا حکم
سوال
کیا فرمائے ہے علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے زمین پر لاچی کے درختوں کا جنگل ہے جو دو تین سال کے بعد اس جنگل کے لکڑیوں کو فروخت کرکے اس کے پیسے اپنے ضروریات میں استعمال کرتا ہے تو کیا یہ زمیں اور جنگل ضرورت اصلی میں داخل ہوگا یا نہیں اور اس شخص پر زکاہ عشر یا قربانی فرض یا واجب ہے کہ نہیں
جواب
جس شخص کی ملکیت میں ضرورت اصلیہ سے زائد زمین،مکان یا دوکان وغیرہ ہواگر اس کی آمدنی اتنی کم ہو کہ اس کا گزربسر اس پرنہ ہوتا ہوتو اس کی قیمت سے یہ غنی شمار نہ ہوگا لیکن اگر اس کی سالانہ آمدنی اخراجات سے زائد ہو تو ایسی صورت میں اس جائیداد کی قیمت کا حساب لگایا جائے گا،اگر وہ مقدار نصاب تک پہنچ جائے تو اس کا مالک غنی متصور ہوگا،لہذا اس پر قربانی وصدقہ فطر واجب ہے اور وہ زکوۃ نہیں لے سکتا۔
صورت مسئولہ میں جس شخص کی زمین پر لاچی کے درختوں کا باغ ہےاور اس باغ کی لکڑیوں کو فروخت کرکے اپنی ضروریات پوری کرتا ہےتو اس زمین کی قیمت سے یہ شخص غنی متصور نہ ہوگاکیونکہ وجوب زکوۃ کے لیے حاجت اصلیہ سے زائدہونا ضروری ہے۔تاہم اگر مذکورہ زمین سے سالانہ اتنی مقدار میں آمدنی حاصل کی جاتی ہو جوسال بھر کی ضروریات سے زائد ہو تو ایسی صورت میں اس جائیداد کی قیمت اگر نصاب تک پہنچتی ہو تو یہ غنی متصور ہوگا لہذااس پر قربانی اور صدقہ فطر واجب ہوگا۔نیزجب بھی ان درختوں کی کٹائی کی جائیگی تو اس میں یا فروخت کرنے کے بعد اس کی قیمت میں عشر واجب ہوگا بشرطیکہ زمین بارانی ہو۔اور اگر بارانی نہ ہو بلکہ اس کی سیرابی پر اس کا خرچ آتا ہو تو نصف عشر واجب ہوگا۔
سئل محمد عمن لہ ارض یزرعھا او حانوت یستغلھا او دار غلتھا ثلاث آلاف ولا تکفي لنفقتہ ونفقۃ عیالہ سنۃ؟یحل لہ اخذ الزکاۃ وان کانت قیمتھا تبلغ الوفا وعلیہ الفتوی۔(رد المحتار علی الدر المختار،باب مصرف الزکوۃوالعشر ج3 ص296)
ولو کان لہ ضیعۃ تساوی ثلاثۃ آلاف،ولا تخرج ما یکفي لہ ولعیالہ اختلفوا فیہ قال محمد بن مقاتل یجوز لہ اخذ الزکاۃ۔(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الزکاۃ ج1 ص189)
وکذا لو کان لہ حوانیت او دار غلۃ تساوی آلاف درھم وغلتھا لا تکفي لقوتہ وقوت عیالہ یجوز صرف الزکاۃ الیہ فی قول محمد ؒ۔(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الزکاۃج1 ص189)
ویحل لمن لہ دور وحوانیت تساوی نصبا،وھو محتاج لغلتھا لنفقتہ ونفقۃ عیالہ علی خلاف فیہ ولمن عندہ طعام سنۃ تساوی نصابا لعیالہ علی ما ھو الظاھر۔(البحر الرائق،کتاب الزکاۃ ج2 ص427)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں