بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
زکوۃ کی رقم سےتعمیر یا قرض کی ادائیگی
سوال
ایک بیوہ مستحق زکوۃ عورت جس کو صاحب خیر احباب نے زکوۃ کی مد میں ایک عدد پلاٹ برائے مکان دیا ہے مکان بنانے کیلئے اس عورت کے پا س رقم نہیں ہے تو کیا دوسرا صاحب نصاب شخص اس عورت کیلئے زکوۃ کی رقم سے مکان بنواکر دے سکتا ہے یا نہیں ؟نیزکیا اس طریقہ سے زکوۃ ادا ہو جائیگی؟(2)مکان تعمیر کرنے میں تو وقت لگے گا شرعا کونسا طریقہ اپنایا جائے کہ زکو ۃ دینے والوں کی زکوۃ فورا ادا ہو جائے ؟(3)اگریہ بیوہ عورت ٹھیکیدار سے یہ معاھدہ کر لے کہ آپ کا جو قرض مکان تعمیر کرنے سے میرے ذمہ چڑھے گا فلاں صاحب نصاب شخص زکوۃ کی مد سے اس کو ادا کرے گا اور زکوۃ دینے والا بھی اس پر راضی ہو جائے ،از روئے شرع ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
شریعت کی رو سے زکوۃ کی ادائیگی میں بنیادی شرط تملیک( مستحق زکوۃ کومالک بنانا)ہےچاہے زکوۃ نقد رقم کی شکل میں ادا کی جائے یا اشیاء وغیرہ کا مالک بنایا جائے ۔لہذا صورت مسؤلہ میں اگر بیوہ عورت واقعی مستحق زکوۃ ہو تو زکوۃ کی رقم سے اس کیلئے خالی پلاٹ میں مکان تعمیر کرکے ملکیت میں دینا جائز ہے ۔
(2) زکوۃ کی رقم اگر اس خاتون کو نقد دے کر مالکانہ تصرفات کا اختیار دے دیا جائے تو زکوۃ فوری طور پر ادا ہو جائے گی مالک بننے کے بعد اس خاتون کو اختیار حاصل ہوگا کہ جہاں چاہے اس کو خرچ کرے۔
(3)اگر مستحق زکوۃ عورت کسی ٹھیکیدار سے یہ معاہدہ کر لے کہ میرے لیے مکان تعمیر کرو جو قرض تیرا میرے ذمے چڑھے گا فلا ں شخص ماہانہ کے حساب سے تجھے د ے گااور پھر وہ صاحب نصاب شخص اس بیوہ کی رضامندی و اجازت سے زکوۃ کی رقم ٹھیکیدار کو دیتا رہے توشرعا اس سے زکوۃ ادا ہو جاتی ہے ۔البتہ اس صورت میں زکوۃ تب ہی ادا ہوگی جب زکوۃ دینے والا زکوۃ کی رقم ٹھیکیدار کے حوالہ کرےگا۔
أما الذي يرجع إلى المؤدى فمنها أن يكون مالا متقوما على الإطلاق سواء كان منصوصا عليه أو لا من جنس المال الذي وجبت فيه الزكاة أو من غير جنسه ۔(بدائع الصنائع ،كتاب الزكوة ،فصل فيما يرجع الى المؤدى،ج2/ص461)
ويشترط أن يكون الصرف ( تمليكا ) لا إباحة۔(الدر المختار،كتاب الزكوة ،باب المصرف،3/ص291)
وقدمنا أن الحيلة أن يتصدق على الفقير ثم يأمره بفعل هذه الأشياء وهل له أن يخالف أمره لم أره والظاهر نعم(الدر المختار ،کتاب الزکوۃ،باب المصرف ،ج3/ص293)
ولو قضى دين حي فقير أن قضى بغير أمره لم يجز لأنه لم يوجد التمليك من الفقير لعدم قبضه وإن كان بأمره يجوز عن الزكاة لوجود التمليك من الفقير لأنه لما أمره به صار وكيلا عنه في القبض فصار كأن الفقير قبض الصدقة بنفسه وملكه من الغريم۔(بدائع الصنائع،كتاب الزكوة،فصل فى ركن الزكوة،ج2 /ص457)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں