بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 28/11/2026 |
دارالافتاء
داخلہ منظور نہ ہونے کی صورت میں حج کی فرضیت کاسقوط
سوال
کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے حج کے لئے داخلہ کیا مگر اسکا داخلہ منظور نہ ہوا اسکے بعد اس سے یہ رقم خرچ ہوگئ اور دوبارہ داخلہ نہ کرسکا اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس سےحج کی فرضیت ساقط ہوتی ہے یا نہیں ؟
جواب
شریعت نےحج کی فرضیت کے لئے استطاعت کو شرط قراردیا ہے،اوراستطاعت سے مراد محض مال کی فراہمی نہیں بلکہ غیر مکی کے لیے اس کے ساتھ ساتھ عملی طورپرسواری وغیرہ پر قادر ہونا بھی اس میں داخل ہے جب تک سواری میسر نہ ہوسکے تب تک آدمی صاحب استطاعت نہیں کہلاتا،موجودہ حالات میں حج اخراجات فراہم ہوجانے کے بعد منظوری کے لئے درخواست وغیرہ جمع کرنا سفر حج کی کوشش کرنےمیں شامل ہے لیکن اس کوشش کے باوجود اگر اس کی منظوری نہ ہوسکی اور انفرادی طور پر جانے کی بھی کوئی صورت نہ بن سکے توایسا شخص سواری پر قادر شمار نہیں ہوگا۔لہٰذا اگر اگلے سال کے ایام داخلہ آنے سے پہلے پہلے کسی ضرورت میں اس کی جمع کردہ رقم خرچ ہوگئی توایسی صورت میں جب تک دوبارہ حج کے اخراجات کی رقم فراہم نہ ہوجائےاور سفر حج کی رکاوٹیں ختم نہ ہوجائیں اس وقت تک اس پر حج فرض نہیں ہے۔اور ایسے حالات میں حج کیے بغیر اگر اس کوموت آجائے تونہ گنہگار ہوگا اور نہ ہی حج بدل کرانالازم ہوگا۔
السادس: الاستطاعة وهي القدرة على زاد ٍيليق بحاله ولولمكي ملكا لابالإباحة وعلى راحلة مختصة به لغيرمكي ومن حولها بالملك أوالإجارةلابالإباحة أوالإعارة"۔(غنية الناسك 17)
"وكذا كل من وجب عليه الحج إماحجة الإسلام أوالقضاء أوالنذر إذامات قبل التمكن من أدائه سقط عنه الحج ولايجب عليه الوصية". (غنية الناسك 33)
" وَإِنَّمَا فَسَّرَ النبي صلى اللَّهُ عليه وسلم الِاسْتِطَاعَةَ بِالزَّادِ وَالرَّاحِلَةِ لِكَوْنِهِمَا من الْأَسْبَابِ الْمُوَصِّلَةِ إلَى الْحَجِّ لَا لِاقْتِصَارِ الِاسْتِطَاعَةِ عَلَيْهِمَا أَلَا تَرَى أَنَّهُ إذَا كان بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَكَّةَ بَحْرٌ زَاخِرٌ لَا سَفِينَةَ ثَمَّةَ أو عَدُوٌّ حَائِلٌ يَحُولُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْوُصُولِ إلَى الْبَيْتِ لَا يَجِبُ عليه الْحَجُّ مع وُجُودِ الزَّادِ وَالرَّاحِلَةِ فَثَبَتَ أَنَّ تَخْصِيصَ الزَّادِ وَالرَّاحِلَةِ ليس لِاقْتِصَارِ الشَّرْطِ عَلَيْهِمَا بَلْ لِلتَّنْبِيهِ على أَسْبَابِ الْإِمْكَانِ" . (بدائع الصنائع،كتاب الحج،فصل في شرائط فرضيته ،ج3ص51)
"قوله ( صحيح البدن ) أي سالم عن الآفات المانعة عن القيام بما لا بد منه في السفر فلا يجب على مقعد ومفلوج وشيخ كبير لا يثبت على الراحلة بنفسه وأعمى وإن وجد قائدا ومحبوس وخائف من سلطان لا بأنفسهم ولا بالنيابة في ظاهر المذهب عن الإمام وهو رواية عنهما" . (ردالمحتار،مطلب فی من حج بمال حرام،ج2ص459)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 336
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 255
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 916
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 461
- کتاب الصوم | فتاوئ : 92
- کتاب الحج | فتاوئ : 115
- کتاب النکاح | فتاوئ : 587
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 512
- خلع | فتاوئ : 52
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 90
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 491
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 107
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 80
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 84
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 23
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 183
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 418
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 33
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 160
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 20
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 45
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 35
- کتاب الوقف | فتاوئ : 332
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1217
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 398
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 20
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں