بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
سجدہ کی حالت میں صرف ماتھے پر اکتفا کرنا
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ا س مسئلہ کے بارے میں کہ سجدہ میں پیشانی اور ناک دونوں زمین پر لگانا واجب ہے یا مسنون ؟زید کا موقف ہے کہ پیشانی اور ناک دونوں زمین پر لگانا راجح قول کے مطابق واجب ہے بلا عذر نہ لگانے پر نماز واجب الاعادہ ہے بکر کا موقف ہے کہ سجدہ کی حالت میں ناک لگانا مسنون ہے اگر صرف ماتھے پر اکتفا کرے اور ناک نہ لگائے تو راجح قول کے مطابق کراہت تنزیہی کے ساتھ نماز ہو جائے گی اور اعادہ واجب نہیں حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے بہشتی زیور میں اسی قول کو ترجیح دی ہے اب دریافت یہ ہے کہ جمہور فقہائے احناف کے نزدیک راجح قول کس کا ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ سجدہ نماز کے ارکان میں سےایک اہم رکن ہے اس رکن کی تکمیل کے لیے ضروری ہے کہ ماتھا زمین پر رکھا جائے اگر ماتھا زمین پر نہیں لگایا اور صرف ناک پراکتفا کیا تو نماز نہیں ہوتی اور اس کا اعادہ ضروری ہے ۔تاہم سجدہ کے وقت ماتھے کے ساتھ ساتھ ناک زمین پر رکھنے سے متعلق فقہائے کرام کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واجب نہیں بلکہ مسنون ہے اور سنت کے ترک سے نماز کراہت تنزیہی کے ساتھ ادا ہو جاتی ہے لہذا اس اصول کے مطابق سجدہ میں ناک نہ رکھنا مکروہ تنزیہی ہے نہ کہ مکروہ تحریمی ۔علامہ شامیؒ نے منحۃ الخالق میں اسی کو ترجیح دی ہے ۔مولانا تھانوی ؒ نے بھی بہشتی زیور میں اسی کو نقل کیا ہے منحۃالخلق کی عبارت درج ذیل ہے :
قال فی النحر لو حملت الکراھۃ علی التنزيه ومن نفاها على التحريم لا رتفع التنافي ۔۔۔ولكن قال الشيخ اسماعيل :في غرر الاذكار ان الاقتصار على الجبهة يجوز بلا كراهة۔۔۔وكذالك في مجموع المسائل وانه به يفتى ،۔۔۔لكن سياتي حمل الكراهةعلى طلب الكف طلبا غير جازم (منحةالخالق555/1)
لو حملت الكراهةفي راي من اثبتها على التنزيهيةومن نفاها على التحريمية لا رتفع التنافي و عبارته في السراج المستحب ان يضعهما.(منحةالخالق555/1)
واختلفوا في السجود على الأنف هل هو فرض مثل غيرها فقالت طائفة إذا سجد على جبهته دون أنفه أجزأه روي ذلك عن ابن عمر وعطاء وطاوس والحسن وابن سيرين والقاسم وسالم والشعبي والزهري والشافعي في أظهر قوليه ومالك وأبي يوسف وأبي ثور والمستحب أن يسجد على أنفه مع الجبهة وقالت طائفة يجزيه أن يسجد على أنفه دون جبهته وهو قول أبي حنيفة(عمدةالقاري90/6)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں