بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

فیصدکے لحاظ سے کمیشن مقررکرنے کی ایک صورت سے متعلق فتویٰ پر اشکال کا جواب


سوال

بندہ نے کمیشن کی ایک صورت کے بارے میں ایک سوال بھیجا تھا کہ نفع میں دس فیصد کمیشن مقرر کرنا جائز ہے کہ نہیں ؟ جس کے جواب میں آپ حضرات نے لکھا جس کاخلاصہ یہ ہے کہ دس فیصد کمیشن مقرر کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ اجرت مجہول ہے ۔آپ حضرات کے فتوے کا نمبر322/297/2629 ہے۔لیکن اس کے برعکس دارالافتاءجامعہ دارالعلوم کراچی والوں نے اس صورت کو جائز قرار دیا ہے ان کے فتوے کی فوٹوکاپی ارسال ہے۔دونوں حضرات کے مؤقف میں ظاہرا تعارض ہے براہِ کرم دلائل کے ساتھ تعارض کو رفع فرماکر بندے کی الجھن دور فرمائیں نوازش ہوگی۔

جواب

عقد اجارہ کے جواز کے لئے جہاں فقہائے کرام نے اور شرائط ذکر کی ہیں ان میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ  اجرت متعین اور معلوم ہو اس میں کسی قسم کا ایسا ابہام ہاجہالت نہ ہو جو مفضی الی النزاع ہوآپ نے سوال میں ہمارے جس فتوی کا حوالہ دیا ہے اس کا سوال یہ ہے کہ اگرچہ دلال کی اجرت کو منافع میں دس فیصد کمیشن کی صورت میں متعین کردیا گیا ہےلیکن یہ تعیین ایسی نہیں کہ جس سے ابہام رفع ہوجائےکیونکہ ضروری نہیں کے دلال کو مبیع کی اصل قیمت اور منافع کا علم ہو اور جب دلال کے حق میں منافع مجہول ہوں تو اس کی اجرت بھی مجہول اور مبہم رہے گی جو باہم جھگڑے کا سبب بنے گا اسی کو بنیاد بناکر  جامعہ عثمانیہ کے دارالافتاءسےصورت مسؤلہ پر عدم جواز کا حکم لگایا گیا ہے۔

      عن ابي سعيد الخدري   رضی الله تعالی عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہی عن استیجار الاجیر یعنی حتی یبین لہ اجرہ۔(السنن الکبری للبیہقی،باب لاتجوز الاجارۃ حتی تکون معلومۃ،جلد9،صفحہ 39،حدیث نمبر11855)

وشرطہا کون الاجرۃ والمنفعۃ معلومتین لان جہالتہما تفضی الی المنازعۃ۔  (الدرالمختار،کتاب الاجارۃ،ص 7،جلد9)

اجارۃ السمسار والمنادی والحمامی والصکاک وما لایقدر فیہ الوقت ولاالعمل تجوزلما کان للناس بہ حاجۃ،ویطیب الاجرالماخوذ لو قدر اجرالمثل۔ (ردالمحتارعلی الدرالمختار،باب الاجارۃالفاسدۃ،جلد9،صفحہ64)

ولاتصح حتی تکون المنافع معلومۃ والاجرۃ معلومۃ۔(الھدایہ۔کتاب الاجارات،جلد3،صفحہ293)


فتویٰ نمبر : 2738/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں