بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
لاعلمی میں منکوحۃ الغیر سے نکاح کی صورت میں مہر،نان نفقہاور ثبوت نسب کے احکام
سوال
کیا فرماتے ہیں علماے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کی منکوحہ عورت نے خود کو غیر منکوحہ ظاہر کرکے دوسرے شخص سے نکاح کیا،اس دوسرے شخص سے اس کا ایک بچہ بھی پیدا ہوا ،اس کے بعد اس کو پتہ چلا کہ یہ تو غیر کی منکوحہ ہے،تواس نے اسے چھوڑ کر جدائی اختیار کرلی، اب وہ عورت مہر(جو اس نکاح ثانی میں مقررہواتھا) اور نان نفقہ کا مطالبہ کرتی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ: (1) غیر کی منکوحہ کے ساتھ لاعلمی میں کیا گیانکاح کیاحکم رکھتاہے؟ (2) دوسرے شوہر سے جوبچہ پیدا ہواہے وہ ثابت النسب ہوگا یا نہیں؟ (3) کیااس عورت کامہر اور نان نفقہ کامطالبہ درست ہے یانہیں؟ (4) اب اس عورت کو جداکرنے کے لیے طلاق وغیرہ کے الفاظ ضروری ہے ،پہلے نکاح کاعلم ہوجانے پر وہ خود بخود جدا ہوچکی ہے؟
جواب
شریعت کی رو سے کسی دوسرے شخص کی منکوحہ عورت کے ساتھ نکاح کرناناجائز اور حرام ہے،اگرلاعلمی میں کوئی شخص ایسا نکاح کرے تو اس کا یہ نکاح فاسد ہوگا، اورنکاح فاسد کاحکم یہ ہے کہ وہ واجب الفسخ ہوتاہے یعنی زوجین پر فی الفور ایک دوسرے سے جدائی اختیار کرناواجب ہوتاہے، اورشوہر پرلازم ہے کہ وہ زبان سے متارکت کے الفاظ بول کر بیوی سے جدائی اختیار کرلے البتہ اس نکاح سے شوہر کے ذمے مہر واجب ہوتا ہے ،مگر مہر وہی واجب ہوگا جو مہرمثل)جومہر اس کے خاندان میں اس جیسی دوسری عورتوں کاہو)اور مہرمسمیٰ(نکاح کے وقت جو مہر مقررکیاگیاہو) میں سے کم ہو ، تاہم نکاح فاسد سے بیوی کانان نفقہ شوہر کے ذمے لازم نہیں ہوتا۔اسی طرح نکاح فاسد میں بیوی سے جو اولاد پیدا ہوجائے توتحفظ نسب کی خاطر وہ شرعاًاسی شوہر سے ثابت النسب ہوتی ہے۔
"لَا يَجُوزُ لِلرَّجُلِ أَنْ يَتَزَوَّجَ زَوْجَةَ غَيْرِهِ وَكَذَلِكَ الْمُعْتَدَّةُ وَلَوْ تَزَوَّجَ بِمَنْكُوحَةِ الْغَيْرِ وهو لَا يَعْلَمُأنها مَنْكُوحَةُ الْغَيْرِ فَوَطِئَهَا تَجِبُ الْعِدَّةُ وَإِنْ كان يَعْلَمُ أنها مَنْكُوحَةُ الْغَيْرِ لَا تَجِبُ حتى لَا يَحْرُمَ على الزَّوْجِ وَطْؤُهَا"۔(الهندية،كتاب النكاح،في بيان المحرمات،ج1ص346)
"قوله ( نكاحا فاسدا ) هي المنكوحة بغير شهود ونكاح امرأة الغير بلا علم بأنها متزوجة"۔(ردالمحتار،مطلب في النكاح الفاسد،ج3ص516)"
قولہ( في نكاح فاسد ) وحكم الدخول في النكاح الموقوف كالدخول في الفاسد فيسقط الحد ويثبت النسب ويجب الأقل من المسمى ومن مهر المثل"(ردالمحتار،مطلب في النكاح الفاسد،ج4ص274)
"لأن الطلاق لا يتحقق في النكاح الفاسد بل هو متاركة۔۔۔في البزازية المتاركة في الفاسد بعد الدخول لا تكون إلا بالقول كخليت سبيلك أو تركتك ومجرد إنكار النكاح لا يكون متاركة"(ردالمحتار،مطلب في النكاح الفاسد،ج4ص276)
"وَلَا نَفَقَةَ في النِّكَاحِ الْفَاسِدِ وَلَا في الْعِدَّةِ منه"۔ (الهندية،النفقات ،ج1ص597)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں