بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
بغیر وکالت ودلالی کے دوسرے کی اشیا فروخت کرنے پر اجرت لینا
سوال
ایک شخص آن لائن بزنس کرتا ہے اور فیس بک پر اپنے سمان کو بیجتا ہے ، اب ایک دوسری شخص اس کے اشیا کو اپننے پیج پر پوسٹ کرے لیکن اس کے قیمتوں کو چھپائے ، جب اس دوسرے شخص سے کوئی یہ چیز مانگے تو یہ دوسرا شخص اس چیز کو اصل قیمت سے زیادہ پر فروخت کرکے پہلے شخص سے رابطہ کرتا ہے کہ فلاں چیز کی یہ قیمت لگا کر اس پتہ پر بھیج دو، قیمت وصول ہونے کے بعد آپ اپنے پیسے لے لو اور باقی میرا منافع ہے وہ مجھے ارسال کرو ، اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا شرعا اس طرح کرنا جائز ہے یانہیں ؟ اگر جائز نہیں ہے تو اصلاح کی صورت بتائیں۔
جواب
شریعت مطہرہ میں کسی چیز کو فروخت کرتے وقت اس چیزکا ملکیت میں ہونا ضروری ہے، لہذا جو چیز ملکیت میں نہ ہو اس کو فروخت کرنا اور اس کے ذریعے پیسے کمانا شرعا جائز نہیں، اسی طرح کسی چیز کو خرید کر اسے آگے فروخت کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ پہلے اس پر قبضہ کیا جائےاگر خریدی ہوئی چیز کو قبضہ سے پہلے فروخت کیا جائے تو شرعا یہ جائز نہ ہوگا ۔
صورت مسٔولہ میں مذکورہ شخص چونکہ دوسرے شخص کی اشیا کو خریدنے سے پہلے فروخت کرتا ہے اس لیے ملکیت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بیع ناجائز ہے۔ اگر یہ شخص پہلے خریدبھی لیتا ہے تو چونکہ ابھی تک اس نے قبضہ نہیں کیا ہے ، لہذا بیع قبل القبض ہونے کی وجہ سے یہ صورت بھی ناجائز ہے۔
جائز صورت اس کی یہ ہے کہ مذکورہ شخص پہلے شخص سےیہ کہے کہ میں آپ کی طرف سے دلال یا وکیل بن کر آپ کی اشیا فروخت کروں گا، آپ مجھے اتنی اجرت دیں گے، لیکن اس میں یہ ضروری ہے کہ اجرت متعین ہو، چاہے مقدار کے اعتبار سے تعیین کی جائے یا فیصد کےاعتبار سے دونوں جائز ہے۔
"عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ:نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ مَا لَيْسَ عِنْدِي" (سنن الترمذي، باب ماجاء في كراهية أن أبيع ما ليس عندي، حديث: 1248)
"وفيه أن بيع ما ليس في ملكه باطل كما تقدم؛ لأنه بيع المعدوم، والمعدوم ليس بمال فينبغي أن يكون بيعه باطلا" (رد المحتار على الدر المختار، كتاب البيوع، باب البيع الفاسد، ج:7، ص:248)
"فنقول من حكم المبيع إذا كان منقولا أن لا يجوز بيعه قبل القبض"۔(الفتاوى الهندية، كتاب البيوع، الباب الثاني فيما يرجع إلى انعقاد بيع الثاني، ج:3، ص: 16)
"وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه" ( رد المحتار على الدر المختار، باب ضمان الأجير، ج:9ص87 )
"وإنما يجب للوكيل أجر على عمله إن شرطه له ذلك صريحا أو بدلالة العرف والعادة بأن كان الوكيل ممن جرت عادتة أن يعمل بأجرة"۔(شرح المجلة لخالد الأتاسي، الباب الثالث في بيان أحكام الوكالة، المادة:1467، ج:4، ص:445)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں