بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

عمامہ میں محراب بنانا


سوال

عمامہ باندھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟عمامہ باندھتے وقت اس میں سامنے کی جانب محراب کی شکل بنانا کیا کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے؟بعض لوگ ہمیں طعنہ دیتے ہیں کہ اس طرح عمامہ سکھ لوگ باندھتے ہیں ۔

جواب

           واضح رہے کہ عمامہ سنتِ نبوی ہے اور اس کی حقیقت یہ ہے کہ سر پر کپڑے کو بل دیتے ہوئے باندھ لیا جائے ،جس کی مقدار بھی بعض روایات سے ثابت ہے ،جس طریقے سے بھی کپڑے کو بل دے کر سنت کی نیت سے باندھ لیا جائے اس پر عمامہ کا اطلاق ہوتا ہے البتہ باندھنے کا کوئی مخصوص طریقہ متعین نہیں ہے ۔جہاں تک پگڑی میں محراب بنانے کا تعلق ہے تو معتمد روایات سےحتمی معلومات حاصل نہ ہوسکیں ،تاہم محراب میں یہ فائدہ ہے کہ سجدہ کے دوران پیشانی خالی رہتی ہے اور پگڑی کے بل پر سجدہ کرنے سے حفاظت ہوتی ہے ،جس کو فقہا ئے کرامؒ نے مکروہ قراردیا ہے ،یہی وجہ ہے کہ اسلاف اور اکابر کے معمولات میں محراب چلا آرہا ہے ،اس لیے اس میں وسعت سے کام لینا چاہیے ۔سکھوں کے پگڑی باندھنے کا مخصوص طریقہ ہے جس میں کوئی شملہ نہیں ہوتا،مسلمانوں کی محراب والی پگڑی اس سے مشابہہ نہیں۔

 

عَنْ ابْنِ سَلَامٍ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: «سَأَلْت ابْنَ عُمَرَ كَيْفَ كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْتَمُّ؟ قَالَ: كَانَ يُدِيرُ الْعِمَامَةَ عَلَى رَأْسِهِ وَيُقَوِّرُهَا مِنْ وَرَائِهِ، وَيُرْسِلُ لَهَا ذُؤَابَةً بَيْنَ كَتِفَيْهِ»۔(نيل الأوطار ، كتاب اللباس ، باب الرخصة في اللباس الجميل واستحباب التواضع فيه، ج: 1 ص: 112)

(كما يكره تنزيها بكور عمامته) إلا بعذر (وإن صح) عندنا (بشرط كونه على جبهته) كلها أو بعضها كما مر.(أما إذا كان) الكور (على رأسه فقط وسجد عليه مقتصرا) أي ولم تصب الأرض جبهته ولا أنفه على القول به (لا) يصح لعدم السجود على محله وبشرط طهارة المكان وأن يجد حجم الأرض والناس عنه غافلون۔(الدرالمختار ، كتاب الصلوة ، فروع: قرأ بالفارسية أو التوراة أو الإنجيل ، ج:1 ص: 500)


فتویٰ نمبر : 4716/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں