بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
سودی بینک کو درست سمجھنےوالے کا حکم
سوال
اگر ایک شخص جو سودی بینک میں ملازمت کرتا ہو اور وہ اپنے بینک کے سودی ترتیب کو درست اور جائز سمجھتا ہو تو ایسے شخص کا شرعی حکم کیا ہے نیز ایسے شخص کا ہدیہ قبول کرنا، اس سے بیع و شرا کرنا، اس کے ہاں دعوت پر جانا وغیرہ جیسے معاملات کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ کنونشنل بینک میں عموما سودی معاملات ہوتے رہتے ہیں اور اسلام میں سود کا حرام ہونا کسی سے مخفی نہیں سود کا لین دین کرنے والے کے ساتھ سودی معاملات لکھنے والے اور اس پر گواہ بننے والے پر بھی لعنت بھیجی گئی ہے اس لیے سودی بینک کی وہ ملازمت جس میں براہ راست سودی معاملات میں تعاون ہو وہ ملازمت اور اس کی آمدنی دونوں ناجائز ہیں۔
صورت مسئولہ میں سود کی حرمت چونکہ قرآن کریم سے ثابت ہے لہذا اگر کوئی سودکی حرمت سے انکار کرے تو یہ قرآنی آیات سے انکار متصور ہو کرکفر ہے جہاں تک سودی بینکوں سے حاصل ہونے والے منافع کا حکم ہے تو جمہور علماء کرام کے ہاں یہ منافع سود کے حکم میں داخل ہیں لہذا یہ منافع حلال نہیں لیکن اگر کوئی شخص ان منافع کو اور اس کے حصول کی ترتیب کو سود نہ سمجھےبلکہ حلال سمجھے تو شرعا ایسا شخص گنہگار ضرور ہے لیکن یہ کفر نہیں اس کے ساتھ خرید و فروخت کے معاملات جائز ہیں جہاں تک ایسے شخص کے ہدیہ اور دعوت قبول کرنے کا مسئلہ ہے تو اگر بینک کے منافع کے علاوہ اس کے پاس اور کوئی حلال کمائی نہ ہو تو شرعا اس کا ہدیہ اور دعوت قبول کرنا جائز نہیں.
عن جابر، قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه، وقال: هم سواء۔)الصحیح للمسلم ، کتاب البیوع ، باب الربوا،ج:2 ،ص:1052،مکتبةالبشری(
والفسق ۔ ۔ ۔ وشرعا خروج عن طاعة الله تعالى بارتكاب كبيرة قال القهستاني أي أوإصرار على صغيرة۔(حاشية الطحطاوى على مراقي الفلاح، فصل في بيان الأحق بالإمامة،ص:245)
آكل الربا وكاسب الحرام أهدى إليه أو أضافه وغالب ماله حرام لا يقبل ولا يأكل ما لم يخبره أن ذلك المال أصله حلال۔)الفتاوی الھندیة ، کتاب الکراہیة، الباب الثانی عشر فی الھدایا والضیافات ، ج: 5 ، ص: 397 ، دارالفکر(
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 892
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں