بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
قربانی کا جانور فروخت کرکے رقم ذاتی استعمال میں لانا
سوال
اگر کوئی شخص قربانی کے لیے جانور خرید ے پھر اس جانور کو ٖفروخت کر کے دوسرا جانور خریدے جس کی قیمت پہلے جانور سے کم ہو تو کیا وہ شخص اس بچی ہوئی رقم کو اپنے استعمال میں لا سکتا ہے؟
جواب
اگر صاحب نصاب شخص نے قربانی کی نیت سے جانور خریدا ہو تو اس کے لئے جانور تبدیل کرنے کی گنجائش ہے کہ اس جانور کے بدلے دوسرے جانور کی قربانی کرے اور اگردوسراجانور پہلے جانور سےقیمت میں کم ہو تو شرعا صاحب نصاب شخص پر باقی ماندہ رقم کو صدقہ کرنا لازم نہیں اور اگر فقیر آدمی ایام نحر سے پہلے جانور خریدے تو اس پر اس جانور کی قربانی واجب نہیں کیونکہ قربانی کا جانور صرف خریدنے سے واجب نہیں ہوتا البتہ اگر اس نے زبان سے قربانی کے التزام کی تصریح کی ہو تو پھر نذر کے حکم میں ہو کر اس جانور کی قربانی اس پر لازم ہوتی ہے اسی طرح اگر فقیر آدمی نے ایام نحر میں قربانی کی نیت سے جانور خریدا تو اس پر اس جانور کی قربانی واجب ہوجاتی ہے اور فقیر کے لئے اس جانور کو فروخت کرنا اور تبدیل کرنا جائز نہیں تاہم اگر فقیر اسے فروخت کرے اور اس کی قیمت سے دوسرا جانور خریدے اور دوسرا جانور پہلے جانور سےکم قیمت والا ہو تو ایسی صورت میں ان دونوں کی قیمتوں میں جتنا فرق ہے اس کے بقدر پیسے صدقہ کرنا واجب ہوگاـ
رجل اشترى شاة للأضحية و أوجبها بلسانه، ثم اشترى الأخرى جاز له بيع الأولى في قول أبي حنيفة و محمد رحمهما الله، فإن كانت الثانية شرا من الأولى وذبح الثانية فإنه يتصدق بفضل ما بين قيمتين، لأنه لما اوجب أولى بلسانه فقد جعل مقدار مالية الأولى لله تعالى، فلا يكون له أن يستفضل لنفسه شيئا، فلهذا يلزمه التصدق بالفضل۔قال بعض مشايخنا رحمهم الله تعالى: هذا اذا كان الرجل فقيرا،فان كان غنيا فليس عليه أن يتصدق بفضل القيمة، لأن الأضحية واجبة على الغني من غير إيجاب (فتاوى قاضيخان، كتاب الأضحية، ج:3، ص:244)
وفي العناية: المختار أن الفقير لو اشتراها بنية التضحية في ايام النحر تصير التضحية واجبة في حقه وإن لم يقل بلسانه شيئا في جواب ظاهر الرواية هذا اختيار الصدر الشهيد،وعليه الفتوى(الفتاوى التاتارخانية، كتاب الأضحية،الفصل الثاني،في وجوب الأضحية بالنذر،ج:17،ص:411)
وَمِنْهَا ما يَجِبُ على الْفَقِيرِ دُونَ الْغَنِيِّ وَمِنْهَا ما يَجِبُ على الْغَنِيِّ دُونَ الْفَقِيرِ أَمَّا الذي يَجِبُ على الْغَنِيِّ وَالْفَقِيرِ فَالْمَنْذُورُ بِهِ بِأَنْ قال لِلَّهِ عَلَيَّ أَنْ أُضَحِّيَ شَاةً أو بدنه أو هذه الشَّاةَ أو هذه الْبَدَنَةَ أو قال جَعَلْت هذه الشَّاةَ ضَحِيَّةً أو أُضْحِيَّةً وهو غَنِيٌّ أو فَقِيرٌ لِأَنَّ هذه قُرْبَةٌ لِلَّهِ تَعَالَى عز شَأْنُهُ من جِنْسِهَا إيجَابٌ وهو هَدْيُ الْمُتْعَةِ والقرآن والاحصار۔(بدئع الصنائع،كتاب التضحية،ج:6،ص:275)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں