بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
نمازِ جنازہ کے بعد دعا کو لازم سمجھنا
سوال
1۔ اگر کوئی شخص نمازِ جنازہ کے بعد دعا نہیں کرتاتو اس شخص کو اس موقع پر ہاتھ اٹھا کر دعا پر مجبور کرنے والا گناہ گار ہوگا یا نہیں؟2۔ کیا نمازِ جنازہ کے بعد دعا کرنے کو مستحب سمجھ کر عمل کرنے والے کے لیے دعا نہ کرنے والوں پر اعتراض و تنقید کرنا اور ان کو ملامت کرنا جائز ہے؟
جواب
علماے کرام کی تصریحات کے مطابق نمازِ جنازہ کے فوراً بعد صفیں توڑنے سے پہلے میت کے لیے دعا کرنے کا باقاعدہ اہتمام کرنا زیادۃ علی الشرع کے مترادف ہے، اس لیے کہ نمازِ جنازہ خود دعا ہے ،لہذا اس کے بعد دوبارہ دعا کرنا نمازِ جنازہ پر زیادت ہے، جب کہ صفیں توڑنے کے بعد بغیر التزام کےدعا کرنا مباح ہے، البتہ اگر صفیں توڑنے کے بعد دعا کرنے کا اس طور پر التزام کیا جائے کہ دعا نہ کرنے والوں کو ملامت اور لعن طعن کا نشانہ بنایا جائےتو پھر یہ بدعت کے زمرے میں داخل ہو کر نا جائز ہوگی۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں نمازِ جنازہ کے بعد دعا کرنے کا اس طرح التزام کرنے والا شخص کہ دعا نہ کرنے والے کو نمازِ جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے پر مجبور کرتا ہو، گناہ گار ہوگا۔
۲۔نمازِ جنازہ کے بعد صفیں توڑ کر دعا کرنا چونکہ ایک مباح امر ہے، لہذ ا اس پر عمل کرنے والے کےلیے دوسروں کو ملامت کرنا اور ان پر اعتراض اور تنقید کرنا شرعاً جائز نہیں ، کیونکہ اس التزام کی وجہ سے یہ دعا بدعت کے زمرے میں داخل ہوگی۔
ولا يدعو للميت بعد صلاة الجنازة لأنه يشبه الزيادة في صلاة الجنازة۔(مرقاة المفاتيح، كتاب الجنائز، باب المشي بالجنازة والصلوة عليها، الفصل الثالث، ج:4، ص:170)
وهي أربع تكبيرات بثناء بعد الأولى وصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم بعد الثانية ودعاء بعد الثالثة وتسليمتين بعد الرابعة )۔۔۔۔ وقيد بقوله بعد الثالثة لأنه لا يدعو بعد التسليم كما في الخلاصة وعن الفضلي لا بأس به۔(البحر الرائق، كتاب الجنائز، فصل السلطان أحق بصلوته، ج:2، ص:320۔321)
(البدعة )ما أحدث على خلاف الحق المتلقى عن رسول الله من علم أو عمل أو حال بنوع شبهة واستحسان وجعل دينا قويما وصراطا مستقيما۔(رد المحتار على الدرالمختار، كتاب الصلوة، باب اللإمامة، مطلب:البدعة خمسة اقسام، ج:2، ص:299)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں