بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

جنات سے سیکھے ہوئے وظائف پڑھنا


سوال

میرے ساتھ ایک جنی خاتون کی دوستی ہو گئی ہے، بسا اوقات مشکل حالات  میں وہ وظائف اور مشورے دیتی ہے، کیا میرے لیے ان وظائف اور  مشوروں پر عمل کرنا درست ہے؟

جواب

   قرآنی آیات اور ادعیہ ماثورہ یا ایسے کلمات جن سے کوئی کفر و شرک لازم نہ آتا ہو، ایسے وظائف کے پڑھنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں۔

  صورت مسئولہ کے مطابق جہاں تک جنات کے وظائف اور مشوروں کی بات ہے، تو اگر وہ وظائف کسی قسم کے شرکیہ کلمات پر مشتمل نہ ہوں ، یا مبہم اور غیر واضح الفاظ نہ ہوں، تو ان کا پڑھنا درست ہے، اور مشورہ بھی اگر کسی شرعی حکم کے مخالف نہ ہو، تو  اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

قالوا: إنما تكره العوذة إذا كانت بغير لسان العرب، ولا يدرى ما هو ولعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك، وأما ما كان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس به( ردالمحتار على الدرالمختار ، كتاب الحظروالاباحة ، فصل في اللبس ، ج:9، ص:523،  دارالكتب العلمية)

والدعاء المأذون فيه والمأثور به ما استفيد من قوله تعالى: {ولله الأسماء الحسنى فادعوه بها} [الأعراف: 180] كذا في المحيط.(الفتاوى الهندية ، كتاب الكراهية ، الباب الرابع في الصلوة والتسبيح و رفع الصوت ، ج:5 ، ص:367 ، دارالفكر)


فتویٰ نمبر : 4699/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں