بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
نکاح میں لڑکے والوں سے مہر کے علاوہ رقم کا مطالبہ کرنا
سوال
بعض علاقوں ميں یہ رسم عام ہے کہ شادی کے موقع پر لڑکی کے گھر والے ،لڑکے کے گھر والوں سے نقد رقم کا مطالبہ کرتے ہیں ،اور اس رقم کو پھر یا تو مہر میں سے شمار کرتے ہیں ،یااس سے سامانِ جہیز خریدلیتے ہیں،اور شادی کے دیگر انتظاما ت کرتے ہیں ،جبکہ بعض لوگ تو اس رقم میں سے لڑکی کو کچھ نہیں دیتے بلکہ سارے پیسے باپ اور بھائی کھالیتے ہیں ۔اسی طرح بعض اوقات لڑکی والے مہمانوں کو کھانا کھلانے کے لیے لڑکے والوں سے بیل ،گائے وغیرہ مانگتے ہیں ،شریعت کی رو سے یہ طلب کرنا اور پھر اس کا خود کھانا یا مہمانوں کو کھلانا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ نکاح صرف طبعی خواہش وشخصی ضرورت کی تکمیل ہی نہیں بلکہ ایک عبادت ہے ،اس لیے اس میں شرعی اصول کی پاسداری نہایت ضروری ہے ،اور کسی ناجائز رسم ورواج کی بنا پر اس کو شریعت کے اصول سے متصادم بنانادرست نہیں ۔مثلاً لڑکی کےنکاح کے بدلے ،لڑکے کے والدین سے مہر کے علاوہ اپنے لیے اضافی رقم کا مطالبہ ایک ناجائز عمل ہے۔عموماً ایسی صورت میں لڑکایا اس کے والدین مجبور ہوکر بادلِ ناخواستہ رقم ادا کرتے ہیں،کیوں کہ اس کے بغیر معاشرے میں کوئی اس کو رشتہ دینے پر آمادہ نہیں ہوتا ،بعض لوگ اس آمدنی کو مہر کا نام دےکردوسرے كے مال کو ہڑپ کرنے کے لیے حیلہ بازی کرتے ہیں کہ یہ مہر ہے اور بیٹی کی رضامندی سے ہمارے لیے اس کا استعمال جائز ہے ،جبکہ حقیقت میں یہ ایک ناکام حیلہ ہے جس سے مراد پیسے کاحصول ہے نہ کہ مہر کا تقرر، فقہائے کرام نے اس کو رشوت قراردیا ہے اس کو واپس کرنا ضروری ہے ۔ تاہم اگر لڑکی کے والدین مہر کے طور پر رقم مقرر کرکے نکاح کے بعد رخصتی سے قبل وہ رقم وصول کریں اور اس رقم سے لڑکی کی اجازت سے اس کے لیے جہیز وغیرہ کا سامان خریدلیں، تو شرعاً اس کی گنجائش ہے ۔
(أخذ أهل المرأة شيئا عند التسليم فللزوج أن يسترده) لأنه رشوة. (قوله عند التسليم) أي بأن أبى أن يسلمها أخوها أو نحوه حتى يأخذ شيئا، وكذا لو أبى أن يزوجها فللزوج الاسترداد قائما أو هالكا لأنه رشوة۔(ردالمحتار مع الدرالمختار ، كتاب النكاح ، باب المهر ، ج: 4 ص: 307)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں