بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
اسقاطِ جنین کی صورت میں وجوبِ غرّہ
سوال
1۔آج کل کے حساب سے اسقاطِ جنین کی دیت کتنی بنتی ہے؟2۔اگر ماں باپ کی رضامندی سے اسقاط جنین کیا گیا ہو تو اس صورت میں دیت کون ادا کرے گا؟3 ۔اگر اسقاط ماں اور ڈاکٹر کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہو تو کیا دونوں دیت ادا کریں گے اور کس تناسب سے ادا کریں گے؟
جواب
واضح رہے کہ جب حمل ماں کے پیٹ میں ٹھہر جائے تو اس کے بعد اس کو ساقط کرنا شرعاً جائز نہیں ،بالخصوص جب حمل چار ماہ کا ہوجائے،کیوں کہ چار ماہ بعد بچے کے اعضا مکمل ہوکر اس کے اندر روح ڈالی جاتی ہے ،اس لیے اس کے بعد کو ساقط کرنا قتلِ اولاد کے زمرے میں داخل ہونے کی وجہ سے حرام ہے۔
1۔اگر کسی شخص نے اس جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے جنین کواس وقت ساقط کیا جب اس کے اعضا ظاہر ہوگئے ہوں، توایسی صورت میں اس پر شرعاً غُرّہ (بطورِ جرمانہ ، پانچ سودرہم = 153گرام چاندی132=تولے چاندی یاا س کی قیمت ) لازم ہوگا ،جسے بچے کے شرعی ورثا کے درمیان میراث کے اصول کے مطابق تقسیم کیا جائے گا ،البتہ اگر اسقاطِ جنین کے وقت اس کے اعضا ظاہر نہیں ہوئےتھے تو اس صورت میں کچھ لازم نہیں۔
2۔اگر کوئی عورت شوہر کی اجازت سے حمل کو ساقط کردے تو اس صورت میں اس پر غرّہ (جرمانہ) لازم نہیں ہوتا ،البتہ بلا کسی معقول عذر کے اسقاط کی صورت میں گناہ اپنی جگہ باقی رہے گا جس سے توبہ کرنا لازم ہے ۔
3۔اگر اسقاط ماں اور ڈاکٹر کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہو ،تو چونکہ اسقاط کے متعدد طریقے ہیں اور ہر ایک کا حکم ایک نہیں،اس لیے کسی خاص صورت کی وضاحت کے بغیر جس پر وجوبِ غرّہ واجب ہےاس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ۔
(فلو ضرب بطن امرأته فألقت ابنه ميتا فعلى عاقلة الأب غرة ولا يرث منها) لأنه قاتل (وفي جنين الأمة) الرقيق الذكر (نصف عشر قيمته لو حيا وعشر قيمته لو أنثى) لما تقرر أن دية الرقيق قيمته ولا يلزم زيادة الأنثى لزيادة قيمة الذكر غالبا وفيه إشارة إلى أنه إذا لم يمكن الوقوف على كونه ذكرا أو أنثى فلا شيء عليه كما إذا ألقي بلا رأس لأنه إنما تجب القيمة إذا نفخ فيه الروح ولا تنفخ من غير رأس(تنوير الأبصار مع الدر المختار ، كتاب الديات ، فصل في الجنين ، ج: 10 ص: 252)
والجنين الذي قد استبان بعض خلقه بمنزلة الجنين التام في جميع هذه الأحكام" لإطلاق ما روينا، ولأنه ولد في حق أمومية الولد وانقضاء العدة والنفاس وغير ذلك، فكذا في حق هذا الحكم، ولأن بهذا القدر يتميز من العلقة والدم فكان نفسها ۔(الهداية ، كتاب الديات فصل في الجنين ، ج: 8 ، ص: 118 ، مكتبة البشرى)
(وإن شربت دواء لتطرحه أو عالجت فرجها حتى أسقطته ضمن عاقلتها الغرة إن فعلت بلا إذن) ؛ لأنها ألقته متعدية فيجب عليها ضمانه وتتحمل عنها العاقلة لما بينا ولا ترث هي من الغرة شيئا؛ لأنها قاتلته بغير حق والقاتل لا يرث بخلاف ما إذا فعلت ذلك بإذن الزوج حيث لا تجب الغرة لعدم التعدي۔(البحرالرائق ، كتاب الديات ، فصل في الجنين ، ج: 9 ص: 105)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 245
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 575
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 411
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں