بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

کرسی پر بیٹھ کرنماز پڑھنا


سوال

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

 

جواب

          نماز کے ارکان میں سے سجدہ ایک اہم رکن ہے کیونکہ اس میں نماز کا مقصد یعنی خشوع،خضوع اور عاجزی وانکساری بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔البتہ جو شخص   سجدہ ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا اس کے لیے رکوع اور سجدہ اشارے سے ادا کرنے کی گنجائش ہے اور اس کو اس بات کا بھی اختیار ہے کہ اگر چاہے تو کھڑے ہو کر اشارے سے رکوع اور سجدہ کرے یا زمین پر بیٹھ کر،لیکن زمین پر  بیٹھ کر اشارے سے ادا کرنا زیادہ  بہتر ہے،کیونکہ بیٹھنے کی حالت سجدہ کے زیادہ قریب ہے،تا ہم اگر زمین پربیٹھنا بھی باعث مشقت ہو تو کرسی پر بیٹھ کر بھی اشارے سے نماز پڑھ سکتاہے۔

 

إذا عجز المريض عن القيام صلى قاعدا يركع ويسجد۔(الفتاوی الھندية، کتاب الصلاۃ، الباب الربع عشر فی صلاۃالمریض،ج:1،ص:196)

لو عجز عن الركوع والسجود وقدر على القيام فالمستحب أن يصلي قاعدا بإيماء وإن صلى قائما بإيماء جاز عندنا۔ (الفتاوی الھندية، کتاب الصلاۃ، الباب الربع عشر فی صلاۃالمریض،ج:1،ص:196)

 


فتویٰ نمبر : 8848/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں