بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
گاؤں اور فوجی کیمپ میں نماز جمعہ
سوال
علمائے کرام سے گزارش ہے کہ جمعہ اور عیدین کے وجوب کی شرائط کے بارے میں تفصیل سے بتایا جائے کہ کتنی آبادی پر مشتمل گاؤں ہوتو اس میں نماز جمعہ اور عیدین واجب ہوتے ہیں۔ 2۔یہ بتایا جائے کہ چھوٹا گاؤں بڑے قصبے یا شہر سے کتنے کلو میٹر کے فاصلے پر ہوتو وہاں جمعہ اور عیدین کے وجوب کا حکم لگایا جائے گا ۔ 3۔ایک فوجی کیمپ جو کسی بارڈر یا گاؤں میں ہو اور اس میں جوانوں کو ضروریات زندگی یعنی سرکاری ٹرانسپورٹ ،موچی ،درزی،ہسپتال اور جنرل سٹور وغیرہ موجود ہوں تو اس میں جمعہ اور عیدین کے وجوب کا کیا حکم ہے
جواب
(1)جمعہ کے وجوب ادا کے لئے دوسری شرائط کے علاوہ ایک شرط مصر یا بڑا گاؤں ہے جس میں بنیادی ضروریات پائی جاتی ہوں، موجودہ دور میں جس علاقہ کی آبادی دو ڈھائی ہزار افراد پر مشتمل ہواور ضروریات زندگی اس میں میسر ہوں تو وہ بڑا گاؤں شمار ہوگا اور وہاں جمعہ پڑھنا جائز ہوگا۔
(2) توابع شہر میں کلو میٹر اور فاصلے کا کوئی اعتبار نہیں بلکہ توابع سے مراد شہر کے مضافات میں واقع وہ آبادی ہے جو مستقل گاؤں یا قصبہ نہ ہو بلکہ شہر ہی کے توابع شمار ہوتی ہو ، چنانچہ جو آبادی شہر سے باہر ہو اور مستقل ایک گاؤں کی حیثیت رکھتی ہو اور عرف میں بھی وہ ایک الگ گاؤں شمار ہوتا ہو تو اگر وہ خود بڑا گاؤں نہ ہو تو اس میں نماز جمعہ جائز نہیں ۔
(3) اگر فوجی کیمپ کسی بڑے گاؤں کے حدود یااس کے توابع میں ہو تواس میں نماز جمعہ کا انعقاد صحیح ہے ، لیکن اگر یہ دونوں شرائط مفقود ہوں تو صرف ضرورت کا سامان مہیا ہونے کی وجہ سے نماز جمعہ کا انعقاد صحیح نہیں ہوگا ۔
حنفیہ کے ہاں جن شرائط کے ساتھ جمعہ کی نماز واجب ہوتی ہے ،انہی شرائط کے ساتھ عیدین کی نماز بھی واجب ہوگی اور جن شرائط کی موجودگی میں جمعہ کا انعقاد صحیح ہوتا ہے انہیں شرائط کے ساتھ عیدین کی نماز کا انعقاد بھی صحیح ہو جاتا ہے۔
لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر (ھدایہ ج1 ص124)
قوله ( ورجح في البحر الخ ) هو ما استحسنه في البدائع وصحح في مواهب الرحمن قول أبي يوسف بوجوبها على من كان داخل حد الإقامة أي الذي من فارقه يصير مسافرا وإذا وصل إليه يصير مقيما وعلله في شرحه المسمى بالبرهان بأن وجوبها مختص بأهل المصر والخارج عن هذا الحد ليس أهله اه۔ ۔ قلت وهو ظاهر المتون وفي المعراج أنه أصح ما قيل۔ وفي الخانية المقيم في موضع من أطراف المصر إن كان بينه وبين عمران المصر فرجة من مزارع لا جمعة عليه وإن بلغه النداء وتقدير البعد بغلوة أو ميل ليس بشيء هكذا رواه أبو جعفر عن الإمامين وهو اختيار الحلواني۔ وفي التاتارخانية ثم ظاهر رواية أصحابنا لا تجب إلا على من يسكن المصر أو ما يتصل به فلا تجب على أهل السواد ولو قريبا وهذا أصح ما قيل فيه وبه جزم في التجنيس (ردالمحتار علی الدرالمختارج2 ص153)
وَكَمَا يَجُوزُ أَدَاءُ الْجُمُعَةِ في الْمِصْرِ يَجُوزُ أَدَاؤُهَا في فِنَاءِ ۔۔۔۔ تَجِبُ صَلَاةُ الْعِيدِ على كل من تَجِبُ عليه صَلَاةُ الْجُمُعَةِ كَذَا في الْهِدَايَةِ ( الفتاوی الھندیۃ ،الفصل السابع عشر فی صلاۃ العیدین ج1ص149)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں