بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ایک تولہ سونا اور ایک تولہ چاندی پر قربانی


سوال

کسی کے پاس ایک تولہ سونااورایک تولہ چاندی ہوتواس پرزکوۃ اورقربانی واجب ہے یانہیں؟ مدلل جواب فرمائیں

جواب

شرعی نقطۂ نظر سے  قربانی اس شخص پر واجب ہے جس کے پاس ساڑھے سات تولے سونا اورساڑھے باون تولےچاندی موجود ہو یا  نقدی اور سامان ِ تجارت ہو جس کی قیمت نصاب تک پہنچتی ہو۔صورتِ مسئولہ کے مطابق جس شخص کے پاس صرف ایک تولہ سونا اور ایک تولہ چاندی ہو،اور اس کے علاوہ کوئی اور مال نہ ہو اس پر قربانی واجب  نہ ہوگی۔

ومنها كون المال نصابا فلا تجب في اقل منه. (الفتاوی الهندية،كتاب الزكوة1/172)


فتویٰ نمبر : 8696/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں