بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
ناک میں ریشے کی وجہ سے روزہ چھوڑنا
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلئہ کے بارے میں کہ ایک شخص کے ناک میں گوشت کے بڑھ جانے کی وجہ سے ناک مسلسل بند رہتی ہے اور ریشہ پھسا رہتا ہے جسکی وجہ سے سانس نہیں لے پاتا اور جب تک ناک میں دوا ئی نہ ڈالے افاقہ نہیں ہوتا۔ اب روزہ کی حالت میں دوا نہ ڈالنے کی وجہ سے ناک بند ہوتی ہے اور منہ سے سانس لیتے لیتے حلق خشک ہوجاتا ہے جو کہ مزید دشواری کا باعث ہے ، دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا ایسی حالت میں دوا ڈالنے یا افطار کرنے کی کوئی گنجائش پائی جاتی ہے؟
جواب
واضح رہے کہ کسی شخص کا اس قدر بیمار ہونا کہ روزہ رکھنے کی وجہ سے جان جانے یا کسی عضو یا کسی صلاحیت کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو روزہ توڑنا واجب ہے اور اگر روزہ رکھنے سے بیماری کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو یا کوئی مسلمان عادل ماہر طبیب اسے روزہ رکھنے سے منع کرے تو ایسی صورت میں مریض کو افطار کی اجازت ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر ناک میں ریشہ کی بندش کی وجہ سے زخم بنتا ہو یا مرض میں اضافہ کا سبب ہو اور مسلمان عادل ماہر طبیب روزہ رکھنے سے منع کرے تو افطار کی اجازت ہوگی اور ان روزوں کی قضا لازم ہوگی البتہ اگر ناک میں بندش اس قدر ہو کہ اس کے ہوتے ہوئے روزہ رکھنا ممکن ہو اور ناک میں بندش سے زخم بننے یا بیماری کے بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو تو ایسی صورت میں روزہ افطار کر نے کی اجازت نہیں ہوگی۔
الْمَرِيضُ إذَا خَافَ على نَفْسِهِ التَّلَفَ أو ذَهَابَ عُضْوٍ يُفْطِرُ بِالْإِجْمَاعِ وَإِنْ خَافَ زِيَادَةَ الْعِلَّةِ وَامْتِدَادَهَا فَكَذَلِكَ عِنْدَنَا وَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ إذَا أَفْطَرَ كَذَا في الْمُحِيطِ ثُمَّ مَعْرِفَةُ ذلك بِاجْتِهَادِ الْمَرِيضِ وَالِاجْتِهَادُ غَيْرُ مُجَرَّدِ الْوَهْمِ بَلْ هو غَلَبَةُ ظَنٍّ عن أَمَارَةٍ أو تَجْرِبَةٍ أو بِإِخْبَارِ طَبِيبٍ مُسْلِمٍ غَيْرِ ظَاهِرِ الْفِسْقِ۔(الفتاوي الهنديه ، كتاب الصوم ، الباب الخامس ، 1/207)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 892
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں