بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
رفاہی ادارہ میں زکوۃ و دیگر عطیات دینے اور صرف کرنے کاحکم
سوال
مکرمی جناب مفتیان کرام ہم نے خیر الامۃ ٹرسٹ کے نام سے ایک رفاہی ادارہ قائم کیا ہے جس کے اغراض و مقاصد اور شرائط و ضوابط سوال کے ساتھ منسلک ہیں برائے مہر بانی ان پر غور و فکر کے بعد مندرجہ ذیل مسائل کا قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل جواب دیجئے: 1. ادارہ خیر الامۃ ٹرسٹ مذکورہ مصارف کے لئے عوام الناس اور مخیر حضرات سے مالی امداد وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟ 2. ادارہ خیرالامۃ ٹرسٹ ہر قسم امداد مثلا: زکوۃ ، صدقات ، عشر اور چرم قربانی وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟ 3. ادارہ خیر الامۃ ٹرسٹ مذکورہ مد میں جمع شدہ رقم سے آفس کا ماہانہ کرایہ ، ایڈوانس رقم برائے آفس ، بجلی ، گیس، ٹیلیفون بلز ، فرنیچر اور سٹیشنری وغیرہ کے لئے رقم دے سکتا ہے یا نہیں؟ 4. ادارہ خیر الامۃ ٹرسٹ اپنے ادارے میں کام کرنے والے رضاکار حضرات کو معاوضہ بصورت مناسب تنخواہ دے سکتا ہے یا نہیں؟ 5. ادارہ خیر الامۃ ٹرسٹ اپنی ضروریات مثلا: گاڑی ، موٹربائیک ، پیکنگ شاپر ، یونیفارم اور جاکیٹ وغیرہ برائے رضا کار خرید نے کے لئے رقم دے سکتا ہے یا نہیں؟ 6. ادارہ خیر الامۃ ٹرسٹ کا چیئرمین بذات خود صاحب حیثیت اور (سيّد) ہے ، کیا وہ ادارہ میں کام کرنے اور وقت دینے کا معاوضہ بصورت مناسب تنخواہ لے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
(1،2) واضح رہے کہ مستحقین افراد کی کفالت ، غریب بچوں/بچیوں کی تعلیم ، بیواؤں /یتیم اورمعذوروں کو ہنر مند بنانے کے لئے کسی ادارہ /ٹرسٹ کا قیام کرنا اور ان مستحقین افراد کے لئے مخیر حضرات سے مالی امداد و دیگر صدقات واجبہ(زکوۃ ، عشر ، کفارہ ، نذر) اور صدقات نافلہ (صدقہ، ہبہ ) وصول کرنا فی نفسہ جائزہے البتہ لوگوں سے لی گئی رقمیں پوری امانت و دیانت کے ساتھ شرعی ضابطہ کے مطابق خرچ کرنا ضروری ہے۔ صدقات واجبہ اور صدقات نافلہ کے خرچ میں فرق ہے اور وہ یہ کہ صدقات واجبہ میں مستحقین زکوۃ کو بلا عوض مالک بنانا ضروری ہے چنانچہ صدقات واجبہ کی رقم یا سازوسامان کسی مستحق کی تملیک کے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکتا جبکہ صدقات نافلہ کو مالک کی مرضی اور اجازت کے مطابق کسی بھی مد میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
(3،4،5) ادارہ/ ٹرسٹ اپنے ملازمین کی تنخواہیں ، آفس کے اخراجات (کرایہ ، یوٹیلیٹی بلز ، فرنیچر وغیرہ) اور ادارے کی ضروریات کے لئے دیگر اشیاء (مثلا: گاڑی ، یونیفارم ، پیکنگ شاپر وغیرہ) کی خریداری ان صدقات نافلہ سے تو کر سکتا ہےجو ادارہ کےعمومی مصارف کے لئے جمع کئے گئے ہوں جبکہ صدقات واجبہ سے تب تک نہیں کر سکتا جب تک کوئی مستحق تملیک کر کے اپنی خوشی سے ادارے کو نہ دے دے۔
(6) ادارے کا چیئرمین اگر سید ہو تو درج بالا وضاحت کے مطابق ادارے میں کام کرنے کے عوض اسے تنخواہ دینا درست ہے البتہ ادارہ کے ذمہ دار افراد کے تجربہ سے عرف کے مطابق تنخواہ مقرر کی جائے۔
ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد)۔۔۔۔۔۔۔۔۔ إن الحيلة أن يتصدق على الفقير ثم يأمره بفعل هذه الاشياء۔۔۔۔قوله ( نحو مسجد ) كبناء القناطر والسقايات وإصلاح الطرقات وكرى الأنهار والحج والجهاد وكل ما لا تمليك فيه۔ (رد المحتار علی الدر المختار ، باب المصرف ، 2/344)
وقيد بالزكاة لأن النفل يجوز للغني كما للهاشمي۔ (البحر الرائق ، باب المصرف ، 2/263)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں