بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
جامعہ کا تاریخی سفر
|
تاریخی سفر: |
|
جامعہ عثمانیہ پشاور کا قیام درحقیقت مدارس عربیہ اور معاہد دینیہ کے اس تاریخی تسلسل کی ایک کڑی ہے جس کی ابتدا مسجد نبوی سے متصل صحابہ کرام کی تعلیم وتربیت کے لیے اولین درسگاہ''صفہ''سے ہوئی ۔امت مسلمہ کے عروج وزوال اور تاریخ اسلام کے نشیب وفراز کے ادوار کے باوجود مدارس عربیہ نے علوم نبوی کی اشاعت اور اسلامی تہذیب وثقافت کے تحفظ میں اپنا کردار اداکیا۔جہاں کہیں ضرورت محسوس ہوئی تو تکوینی طورپر کسی بہانے سے علماء کرام اور اہل خیر کی باہمی معاونت سے دارالعلوم یا مدرسہ کے نام سے تعلیمی ادارہ معرض وجود میں آیا ۔ وماذالک علی اللّٰہ بعزیز |
|
|